the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد۔30جون(اعتماد نیوز) پرسوں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے چیرمن کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ صبح 11بجے اس سے متعلق اجلاس کا آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں قانون ساز ارکان کو سکرٹری قانون ساز اسمبلی نے مکتوب روانہ کیا۔ جس میں تمام ارکان قانون ساز شرکت کرینگے۔ کل صبح 10:30بجے تا شام 5بجے نامزدگی کے پرچوں کو حاصل کیا جائیگا۔ اور پرسوں اسکا انتخاب ہوگا۔ واضح رہے کہ کانگریس کے پانچ ارکان قانون ساز ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے جس کے بعد کانگریس نے ان ارکان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست قانون ساز چیرمن سے کی ۔



لیکن ایسے میں ٹی آر ایس کی جانب سے یہ تازہ فیصلہ کانگریس کے ارادوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔ جبکہ اس فیصلہ کے ساتھ ہی کانگریس ارکان قانون ساز کا گاندھی بھون میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے اس انتخاب کو ملتوی کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس کے پانچ قانون ساز ارکان کی ٹی آر ایس میں شمولیت کی وجہ سے کانگریس قانون ساز اسمبلی میں اقلیت میں آگئی۔ ایسے میں ٹی آر ایس کے چیرمن کا انتخاب یقینی ہے۔ اور قانون ساز اسمبلی میں مستقبل میں ٹی آر ایس کا ہی راج ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.